وزیر اعظم ایم کیو ایم کے مطالبے پر کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی بنانے پر رضامند
آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں، ہم ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں، وزیراعظم کی متحدہ کے رہنماؤں کو یقین دہانی
متحدہ قومی موومنٹ کے مطالبے پر وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں جاری آپریشن کی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے پر رضا مندی کا اظہار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بابر خان غوری بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مطالبہ پر آپریشن کو شفاف بنانے کے لئے کمیٹی بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت کے ہرمثبت اقدام کی حمایت کریں، ٹارگٹ ایکشن کو صرف جرائم پیشہ افراد تک محدود رکھا جائے تو اس کے دور رس نتائج ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹارگٹیڈ آپریشن شروع ہونے پر تاثر ابھرا تھا کہ یہ آپریشن ایم کیو ایم کے خلاف ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ٹارگٹیڈ آپریشن ایم کیو ایم سمیت کسی جماعت کے خلاف نہیں، حکومت ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹ اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی تشکیل کامطالبہ بے سودہے کیونکہ پولیس اوررینجرز اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں اوراگر کوئی گرفتارہوتاہے تو اس کے گنہگاریا بے گناہ ہونے کا فیصلہ آزاد عدلیہ نے کرنا ہے تو پھر کمیٹی کی کیا ضرورت ہے۔