آرمی ایکٹ پرتمام سیاسی قوتوں کا اتحاد جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے فردوس عاشق

پاکستانی قوم اہم معاملات اور قومی مفاد کے تحفظ کے لئے متحد ہے، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک January 08, 2020
سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے، فردوس عاشق اعوان فوٹوفائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ پرتمام سیاسی قوتوں کا اتحاد جمہوری روایات کا آئینہ دارہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ پرملک کی تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اورمثبت کرداراعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دارہے۔ سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے۔ امید ہے اس مفاہمت کی فضا کی جھلک سینٹ میں نظر آئے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم اہم معاملات اور قومی مفاد کے تحفظ کے لئے متحد ہے، خطے کی صورتحال اورپاکستان کے مفاد میں ہمیں ہم آہنگی اور یکجہتی کی فضا کو مزید آگے بڑھانا ہے اور امید ہے اس مفاہمت کی فضا کی جھلک سینٹ میں نظر آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں