مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر مودی نے آسام کا دورہ ملتوی کردیا

آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے نریندر مودی کی آمد پر شدید احتجاج کا پروگرام بنایا تھا


ویب ڈیسک January 08, 2020
آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے نریندر مودی کی آمد پر شدید احتجاج کا پروگرام بنایا تھا

مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کا دورہ ملتوی کردیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر آسام کا دورہ ملتوی کردیا، مودی کو جمعے کو آسام (گواہاٹی) میں ''کھیلو انڈیا'' یوتھ گیمز کا افتتاح کرنا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آسام کے موقع پر آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے شدید احتجاج کا پروگرام بنایا تھا تاہم حکومتی پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنماؤں کے مشورے اور بعد ازاں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر مودی نے دورہ ملتوی کردیا۔

معروف گلوکار زوبین گارگ نے کہا کہ مودی کے آسام پہنچنے پر ہم ایئرپورٹ سے ہی احتجاج کرنا شروع کردیں گے، ہمارا احتجاج دیکھ کر مودی کو پتا چلے گا کہ ہم متنازع شہریت بل کے کتنے خلاف ہیں۔

واضح رہے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دوسری پر آسام کا دورہ ملتوی کیا جارہا ہے، اس سے قبل دسمبر میں گوہاٹی میں شیڈول بھارت اور جاپان سربراہی اجلاس بھی ملتوی کرنا پڑا تھا جس میں مودی نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ آسام جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |