مردہ قرار دی گئی خاتون غسل کے دوران اٹھ کھڑی ہوئی

خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکٹ بھی جاری کردیا تھا، اہل خانہ


ویب ڈیسک January 08, 2020
خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکٹ بھی جاری کردیا تھا، اہل خانہ۔ فوٹو : اسکرین گریب

عباسی شہید اسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون غسل کے دوران اٹھ کھڑی ہوئی۔

اہل خانہ کے مطابق 50 سالہ رشیدہ بی بی کو گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکٹ بھی جاری کردیا تھا تاہم مردہ خانے میں خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئیں۔

اہل خانہ کے مطابق غسل کے دوران خاتون کے حرکت کرنے پر غسل دینے والی خواتین نے سردخانے سے دوڑ لگادی جب کہ خاتون کو کفن میں بھی لپیٹ دیا گیا تھا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو واپس عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |