ایران امریکا تنازع وزیراعظم کی وزیرخارجہ اور آرمی چیف کو اہم ہدایات

کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،وزیراعظم کی وزیرخارجہ اورآرمی چیف کو سعودیہ،ایران اور امریکا کو واضح پیغام دینے کی ہدایت

پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، امریکا اور سعودی عرب کے دوروں کی ہدایت کی ہے جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی متعلقہ ممالک کے فوجی سربراہان سے رابطوں کی ہدایت کی ہے۔




وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متعلقہ ممالک کے فوجی سربراہان کو واضح پیغام دیں کہ پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اب کسی جنگ کا دوبارہ حصہ نہیں بنے گا۔
Load Next Story