پشاور میں آٹے کے بعد سبزیاں بھی مہنگی مٹر کی ٹرپل سنچری

حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، شہری


سٹی رپورٹر January 08, 2020
شملہ مرچ 280، بھنڈی 250 روپے، لہسن 320 روپے اور ادرک 400 روپے فی کلو میں فروخت، ۔ فوٹو : فائل

پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

صوبائی دارلحکومت میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا، آٹے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، ایک کلو مٹر کی قیمت 300 روپے، شملہ مرچ 280، بھنڈی 250 روپے، لہسن 320 روپے، ادرک 400 روپے، ٹنڈے 120 روپے، آلو 80 روپے اور ایک کلو پیاز کی قیمت 100 روپے تک جا پہنچی ہے جب کہ ٹماٹر گزشتہ ایک ہفتے سے 150 سے لیکر 160 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے، اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، موجودہ صورتحال غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوتی نظر آرہی ہے اس وقت پشاور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مقامی تاجر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں