حصص مارکیٹ میں تیزی برقرار مزید147پوائنٹس کا اضافہ
انڈیکس23367ہوگیا،مارکیٹ سرمایہ27 ارب روپے بڑھ گیا،13.8کروڑحصص کالین دین
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے سے بعض مثبت اطلاعات پی ایس او کے حصص کی خریداری بڑھنے، سرکلرڈیٹ سے متعلق حکومتی اقدامات کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو تیزی کا تسلسل قائم رہا۔
جس سے انڈیکس کی23300 کی حد بحال ہوگئی، 52.50 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں27 ارب 1 کروڑ 33 لاکھ17 ہزار668 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر27 لاکھ36 ہزار122 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے ایک موقع پر67.39 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے2 لاکھ91 ہزار550 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے13 لاکھ7 ہزار 963 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے7 لاکھ3 ہزار397 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے4 لاکھ33 ہزار212 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری نے مندی کے اثرات کو زائل کردیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 146.94 پوائنٹس کے اضافے سے23367.15 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 94.77 پوائنٹس کے اضافے سے17845.10 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 177.02 پوائنٹس کے اضافے سے39389.93 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 6.35 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ79 لاکھ6 ہزار 300 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار299 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں157 کے بھاؤ میں اضافہ، 113 کے داموں میں کمی اور29 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔