پنجاب حکومت نے لاہور میٹرو بس کرایے میں اضافے کی تردید کردی

مسافروں سے مقررہ کرایہ ہی وصول کیا جارہا ہے، حکام پنجاب حکومت


ویب ڈیسک January 08, 2020
میٹرو کرایوں میں اضافے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ فوٹو : فائل

پنجاب حکومت نے میٹرو بس کرایے میں 10 روپے اضافے کی تردید کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسافروں سے 30 روپے کرایہ ہی وصول کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل خبر تھی کہ پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا ہے۔ وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے کرایہ بڑھانے کی یہ منطق پیش کی تھی کہ جن روٹس پرمیٹرو بس چل رہی ہے، وہاں چنگ چی رکشہ 40 روپے جب کہ ویگن50 روپے تک کرایہ وصول کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 50 روپے کرائے کی تجویز مسترد کردی اور میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے کم کرکے 40 روپے کرنے کا حکم دیا جس کی کابینہ نے منظوری بھی دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں