کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ درج

مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات سمیت قتل اقدام قتل اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں


ویب ڈیسک January 08, 2020
مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات سمیت قتل اقدام قتل اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں ۔ فوٹو : فائل

میکانگی روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کردیا گیا۔

کانٹرٹیررازم ڈیمارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او سٹی تھانہ شوکت جدون کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات سمیت قتل اقدام قتل اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں