پرانے ڈیزائن کے 50 اور 1000 روپے مالیت کے نوٹ بتدریج واپس لینے کا فیصلہ

تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ پرانے ڈیزائن کے 50 روپے اور1000روپےکےنوٹوں کا اجرا بند کر دیں


Business Reporter November 09, 2013
تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے 50 روپے اور 1000روپے کے نوٹوں کا اجرا بند کر دیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے 50 روپے اور 1000 روپے مالیت کے نوٹ بتدریج واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے 50 روپے اور 1000روپے کے نوٹوں کا اجرا بند کر دیں تاہم ایسے زیر گردش نوٹوں کی قانونی حیثیت تا حکم ثانی برقرار رہے گی اور تبادلے کے لیے قابل قبول رہیں گے۔ کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام سے یہ بینک نوٹ وصول کرتے ہوئے اس کے بدلے میں انہیں اتنی ہی مالیت کے دیگر بینک نوٹ اور سکے جاری کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔