پرانے ڈیزائن کے 50 اور 1000 روپے مالیت کے نوٹ بتدریج واپس لینے کا فیصلہ
تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ پرانے ڈیزائن کے 50 روپے اور1000روپےکےنوٹوں کا اجرا بند کر دیں
ISLAMABAD:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے 50 روپے اور 1000 روپے مالیت کے نوٹ بتدریج واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے 50 روپے اور 1000روپے کے نوٹوں کا اجرا بند کر دیں تاہم ایسے زیر گردش نوٹوں کی قانونی حیثیت تا حکم ثانی برقرار رہے گی اور تبادلے کے لیے قابل قبول رہیں گے۔ کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام سے یہ بینک نوٹ وصول کرتے ہوئے اس کے بدلے میں انہیں اتنی ہی مالیت کے دیگر بینک نوٹ اور سکے جاری کریں۔