جامعہ کراچی داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ دیگر جامعات میں لینے کا فیصلہ
ہر شعبے کا ٹیسٹ علیحدہ لینے کے بجائے اسے کلیہ جات کی بنیاد پرتقسیم کردیا گیا، داخلوں کاآغاز11 نومبر سے ہوگا
ABBOTABAD:
جامعہ کراچی کے تحت آئندہ تعلیمی سال 2014 میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں لیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ جامعہ کراچی میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کراچی یونیورسٹی کے علاوہ دیگر اداروں میں لیا جارہا ہے۔
یہ انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس (نیشنل ٹیسٹنگ سروس) کے تحت لیے جائیں گے جبکہ جامعہ کراچی نے ہرشعبہ کاانٹری ٹیسٹ علیحدہ علیحدہ لیے جانے کے بجائے اسے کلیہ جات کی بنیاد پر تقسیم کردیا ہے، آرٹس کے متعلقہ شعبوں میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کلیہ فنون کے انٹری ٹیسٹ میں شریک ہونگے جبکہ کلیہ سائنس کے انٹری ٹیسٹ کو بھی ریاضیاتی سائنسز اور بائیولوجیکل سائنسز کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے، مزید براں این ٹی ایس پرآنے والے اضافی اخراجات کے سبب جامعہ کراچی نے ٹیسٹ کی بنیادپرداخلہ دینے والے شعبوں کے داخلہ فارم کی قیمت میں بھی 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلہ دینے والے شعبوں کے فارم کی قیمت 2 ہزار روپے مقررکی گئی ہے، مزید براں اوپن میرٹ کے حامل شعبوں میں کے داخلہ فارم کی قیمت بھی 200 روپے بڑھادی گئی، ان شعبوں کے داخلے فارم 1 ہزار روپے میں فروخت ہونگے تاہم ان شعبوں میں داخلوں کا اعلان دوسرے مرحلے میں ہوگا، ٹیسٹ کے حامل شعبوں میں داخلوں کا آغاز 11 نومبر سے ہوگا، داخلہ فارم 21 نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلے مکمل کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں 7 دسمبر کواین ای ڈی یونیورسٹی میں فارم ڈی (مارننگ/ایوننگ) کا داخلہ ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ کلیہ تعلیمات، کلیہ فنون اور کلیہ سائنس کے شعبوں کے انٹری ٹیسٹ 8 دسمبر کو لیے جائیں گے جس کیلیے جگہ کا تعین این ٹی ایس کرے گا، خالد عراقی نے بتایا کہ مجموعی طور پر داخلہ ٹیسٹ 90 نمبروں کا ہوگا، فارمیسی کے علاوہ دیگرشعبوں میں 50 فیصد نمبر لانے والا ٹیسٹ میں کامیاب تصور کیا جائے گا۔
فارمیسی کے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے 60 فیصد مارکس لازمی ہونگے، مزید براں فیصلے کے تحت تمام کلیہ جات میں انگریزی اور معلومات عامہ کا حصہ 30/30 نمبروں پر مشتمل اور یکساں ہوگا جبکہ باقی 30 نمبر کا حصہ متعلقہ کلیہ کے مطابق ہوگا، اس طرح ابلاغ عامہ اور بین الاقوامی تعلقات کا ٹیسٹ ایک ہی ہوگا جبکہ کلیہ علوم میں بائیولوجیکل سائنسز فوڈ اینڈ سائنس، بائیو ٹیکنالوجی، مائیکرو بیالوجی اور ریاضیاتی سائنس کے حصے میں اپلائیڈ فزکس، کیمیکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس ودیگر شعبے شامل ہوں گے، مزید تعلیمی ضابطے بھی اسی بنیاد پر تقسیم ہونگے۔