کمسن بچی نے 15سیکنڈ میں شہری کی جیب سے موبائل چرا لیا

بچی شہری کے پاس رکی موقع ملتے ہی جیب سے موبائل نکال کر بائیک سوارملزم کیساتھ فرار


Staff Reporter January 09, 2020
چوری کی فوٹیج سامنے آگئی،بچی منظم چوروں کے گروہ کے ساتھ کام کررہی ہے،پولیس۔ فوٹو: فائل

چوری کی انوکھی واردات کرنے والی کمسن بچی جیب کتری نکلی۔

چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس کو موصول ہوگئی، کمسن بچی 15سیکنڈ کے دوران انتہائی مہارت سے جیب سے موبائل فون نکال کر رفوچکرہوگئی۔

پولیس کے مطابق بچی کی ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ملزم بھی ہوتا ہے، پولیس چوری کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ بھینس کالونی میں چوری کی واردات کے دوران بچی نے مہارت سے شہری کی جیب سے موبائل نکال لیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی شہری کے پاس کھڑی ہوتی ہے اور موبائل نکال کے قریب میں کھڑے موٹرسائیکل سوار ملزم کیساتھ بیٹھ کے چلی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں