شہر میں ہفتے سے تندوتیز سرد ہوائیں چلیں گی

شہر میں سردی کی جزوی لہر برقرار،بدھ کو سائبیرین ہوائیں معتدل رہیں،بدھ کو ہواؤں کی رفتار20کلومیٹرفی گھنٹہ رہی


Staff Reporter January 09, 2020
شہر کا کم سے کم پارہ 10ڈگری رہا،ہفتہ کوہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار50کلومیٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہیں،محکمہ موسمیات

شہر میں سردی کی جزوی لہر برقرار ہے جب کہ بدھ کو سائبیرین ہوائیں معتدل رہیں، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار20کلومیٹرفی گھنٹہ رہی۔

شہر کا کم سے کم پارہ 10ڈگری سینٹی گریڈرہا،ہفتہ سے تندوتیزسرد ہوائیں پھر شہر کا رخ کرسکتی ہیں،ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار50کلومیٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہیں۔ بدھ کے روز شہر میں سردی کی جزوی لہربرقراررہی،جس کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

بدھ کی صبح شمال مشرقی ہوائیں انتہائی کم رہی، دوپہر کے بعد چلنے والی ہواؤں کی رفتار20کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ،کم رفتارہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت کم ہوگئی ،بدھ کو صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 81جبکہ شام کے وقت 17فیصد رہا ،صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حدنگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر 3کلومیٹررہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) کو شہرکا مطلع جزوی ابرآلود رات میں سرد اور صبح دھند اورکہرے کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم پارہ 9سے11ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق 10جنوری کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے ابتدا میں شہر کے مجموعی درجہ حرارت میں چند ڈگری اضافہ ہونے کی توقع ہے بعدازاں کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی سائبیرین سرد ہواؤں کے سبب سردی کی ایک نئی لہر شہر کا رخ کرسکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی سہ پہر سے شروع تند وتیزشمال مشرقی ہواؤں کی رفتارہفتے کو بڑھ کر 50کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں