نئی حلقہ بندیوں کیخلاف ٹنڈو محمد خان میں ہڑتال دکانداروں پر تشدد

ہڑتال کی کال ایکشن کمیٹی نے ٹنڈو سائیں داد کا نام ختم کرنے پر دی تھی، مشتعل افراد نے ٹائر جلائے، شہریوں کی ریلی


Nama Nigar November 09, 2013
مظاہرین نے داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں ،حیدرآباد روڈ 8گھنٹے بند، دکانداروں پر تشدد قابل مذمت ہے، تاجر فوٹو فائل

ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کا نام ختم کیے جانے کیخلاف بچاؤ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جمعہ کے روز ٹنڈو محمد خان میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی۔

تمام کاروباری مراکز بند رہے جبکہ ٹنڈو سائینداد کے رہائشی مشتعل افراد نے مختلف مقامات پرٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے شہر کے تمام خارجی اور داخلی راستے بند کردیے جسکے باعث حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان روڈ پر 8 گھنٹوں سے زائد ٹریفک معطل رہا، نصیرآباد اور بٹھورو روڈ پر دکانیں کھولنے والے دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور دکانیں بند کرادی گئیں۔



سابق ضلعی نائب ناظم پیر اشفاق جان سرہندی اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں مہران چوک سے ڈی سی آفس تک ریلی بھی نکالی گئی، جبکہ مقامی انتظامیہ نے شہر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی تھی۔ ادھر ٹنڈو محمد خان تاجران فیڈریشن کے صدر حاجی محمد اسماعیل میمن نے نصیرآباد اور بٹھورو روڈ پر دکانداروں پر تشدد کرنے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں