ضلع مٹیاری محرم میں امن کیلیے سیکیورٹی پلان پولیس کی چھٹیاں منسوخ

محرم کے موقع پر پولیس نفری کے ساتھ ساتھ کمانڈوز اور رینجرز بھی تعینات کیے جائیں گے، ایس ایس پی۔


Nama Nigar November 09, 2013
جلوسوں اورمجالس کے 32 انتہائی حساس مقامات کی نگرانی کے علاوہ 74 حساس مقامات اور 612 معمول کی صورتحال کے مقامات کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ نے کہا ہے کہ مٹیاری ضلع میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

جس کیلیے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ مجالس اور ماتمی جلوسوں کی حفا ظت کیلیے پولیس کے13 سو افسران و اہلکاروں کے علاوہ 300 کمانڈو اور رینجر کے 100 جوان تعینات کیے گئے ہیں جبکہ موبائلوں کاغلط بھی جاری ہے ۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی مٹیاری کا کہنا ہے کہ محرم کے جلوسوں کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جائے گی جبکہ وڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائیگی ، ماتمی جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے اطراف خار دار تار لگانے کے ساتھ ساتھ اسپیشل ڈیوٹی اسکواڈ، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے ہہ وقت تیار رہیں گی۔



انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس پولیس کے اہلکاروں کو بھی محرم کے دوران ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ضلعی، تعلقوں اور تھانوں کی سطح پر پولیس کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جو 24 گھنٹے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جلوسوں اور مجالس کے 32 انتہائی حساس مقامات کی نگرانی کے علاوہ 74 حساس مقامات اور 612 معمول کی صورتحال کے مقامات کی سخت نگرانی کیلیے پولیس کمانڈوز اور رینجرز اہلکار تعینات کیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔