تلہار نادہندگی پر حیسکو نے گاؤں کی بجلی کاٹ دی
اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ ، ایک نادہندہ کی سزا پورے گاؤں کو دی جارہی ہے، مظاہرین
QUETTA:
حیسکو سب ڈویژن تلہار نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر گاؤں چاندی کی بجلی کاٹ دی، سو سے زائد گھروں میں بجلی بند، دکانیں اور ہوٹلز بھی متاثر، گاؤں کے مکینوں کا حیسکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔
تفصیلات کے مطابق حیسکو سب ڈویژن تلہار نے بجلی کے بلز جمع نہ کرانے پر چاندی گاؤں کی بجلی کاٹ دی جس کی وجہ سے گاؤں میں موجود سو سے زائد گھر اندھیرے مین ڈوب گئے ۔
ہوٹلز اور دکانوں کی بجلی بھی منقطع ہو گئی۔ بجلی کی بندش کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کے طور پر اپنا کاروبار بند کر دیااور ابراہیم میمن، شکیل میمن، سومار اور راشد میمن کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے بتایا کہ حیسکو تلہار ایک نا دھندہ کی سزا پوریگاؤں کو دے رہا ہے، اگر کسی ایک گھر پر حیسکو کی بقایا جات ہیں تو صرف اس گھر کی بجلی کاٹ دی جائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گاؤں کی بجلی بحال کی جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔