میٹروبس انتظامیہ کی نجی کمپنی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم

کمپنی انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہیں 22 تاریخ کودینے کی یقین دہانی کروائی، ذرائع  


ویب ڈیسک January 09, 2020
کمپنی انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہیں 22 تاریخ کودینے کی یقین دہانی کروائی، ذرائع  

میڑو بس اتھارٹی کی انتظامیہ نے نجی کمپنی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڑو بس سروس کے ٹکٹنگ اسٹاف نے تنخواہیں بروقت نہ ملنے پر ہڑتال کررکھی تھی جس کے باعث جڑواں شہروں میں روزانہ ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد سفر کرنے والےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ٹکٹنگ اسٹاف میں آوٹ سروس کمپنی کے ملازم نے ہڑتال کی تاہم نجی کمپنی انتظامیہ اور ملازمین میں مذکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد آپریشن شروع کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی انتظامیہ کی تنخواہیں 22 تاریخ کودینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔