پاکستان اسلامی دنیا اورعالمی امن کے مفاد میں مثبت کردارادا کرتا رہے گا فردوس عاشق

پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، فردوس عاشق اعوان

جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں، فردوس عاشق اعوان: فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیااورعالمی امن کے مفادمیں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔


وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے اوردنیا میں امن واستحکام کی راہ ہموارہوگی اورپاکستان اسلامی دنیااورعالمی امن کے مفادمیں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اورامریکا کا دورہ کرنے اورمتعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت دی ہے۔ خطے میں قیام امن اورکشیدگی کے خاتمے کیلئے ہماری متحرک سفارتکاری اوراقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔
Load Next Story