آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی شیخ رشید
حریم شاہ پر بات نہیں کروں گا،اہم لوگوں کے سامنے گھٹیا سوال نہ کریں، حریم شاہ سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا جواب
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی کیوں کہ یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں اچھی فضا بنی ہے، اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی میں حمایت کی، آرمی چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی، پہلے ہی کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی، تعویزوں کی جب ضرورت ہو کام آتے ہیں، یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں، میں سیاست کی ابابیل ہوں، میں نے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کام پکا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا احتساب اور احتساب ہے جو ہر صورت میں ہوگا، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائےگا، عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزرگیا۔
شیخ رشید نے حریم شاہ سے متعلق سوال کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہم لوگوں کے سامنے گھٹیا سوال نہ کریں، حریم شاہ پربات نہیں کروں گا کیونکہ اس سے وہ لوگ سر پر چڑھتے ہیں۔