چوہدری شوگر ملز کیس نیب کی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
بیرون ملک روانگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، نیب کا وزارت داخلہ کو خط
نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں ملزم ہیں، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں کہ انہوں نے اپنے والد نواز شریف کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی۔ ان کی بیرون ملک روانگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
نیب لاہور نے مریم نواز کے بعد شریف فیملی کے دیگر افراد کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، ذرائع نیب کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، یوسف عباس، عبدالعزیز عباس کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے والد کی تیمارداری کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔