امریکا شرائط کے بغیر ایران سے مذاکرات کے لیے تیار

اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت جنرل سلیمانی کو قتل کرنا دفاعی اقدام تھا، امریکا


ویب ڈیسک January 09, 2020
اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت جنرل سلیمانی کو قتل کرنا دفاعی اقدام تھا، امریکا۔ فوٹو : فائل

امریکا نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایران سے بغیر کسی شرائط کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا بغیر کسی شرائط کے ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، مذاکرات کا مقصد عالی امن کو مزید خراب ہونے سے روکنا اور ایران کی حکومت کی جانب سے کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔

امریکی خط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت جنرل سلیمانی کو قتل کرنا دفاعی اقدام تھا، اس کے علاوہ خطے میں امریکیوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا مزید اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں