حیدرآباد میں گھر میں گیس بھرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق    

لواحقین نے اہل خانہ کے نہ اٹھنے پر کمرے کا دروازہ توڑا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، پولیس


ویب ڈیسک January 09, 2020
لواحقین نے اہل خانہ کے نہ اٹھنے پر کمرے کا دروازہ توڑا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، پولیس۔ فوٹو:فائل

لطیف آباد میں گھر میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 12 میں تین منزلہ عمارت میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق لواحقین نے اہل خانہ کے نہ اٹھنے پر کمرے کا دروازہ توڑا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، بچوں کے والد اور دونوں بچے جاں بحق ہوچکے تھے جب کہ والدہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسپتال پہنچنے کے بعد بچوں کی والدہ بھی جاں بحق ہوگئیں، گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق افراد میں محمد وقاص سید اور ان کی اہلیہ شبانہ جب کہ 6 سالہ بیٹی وانیہ اور 2 سالہ بیٹا مہراب شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں