چائلڈ اسٹار رومی کی ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بعد ویب سیریزمیں انٹری

اداکارہ یاسرا رضوی نے رومی کی ویب سیریز میں انٹری کی تصدیق کی ہے


ویب ڈیسک January 09, 2020
اداکارہ یاسرا رضوی نے رومی کی ویب سیریز میں انٹری کی تصدیق کی ہے۔ فوٹو: فائل

چائلڈ اسٹار رومی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' کے بعد ویب سریز میں انٹری دینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ان دنوں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' جہاں ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی اداکاری کی وجہ سے مقبولیت کا حامل ہے تو اس ڈرامے کو چار چاند لگانے میں چائلڈ اسٹار رومی کا کردار بھی سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B7EXP67hEUK/"]

رومی نے اس عمر میں اداکاری کے ذریعے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں جو کامیابی حاصل کی وہ قابل تعریف اور قابل دید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معصوم سے رومی کی اداکاری نے اپنے لئے انڈسٹری کے دروازے کھول دیئے ہیں اور اب وہ ایک ویب سیریز میں انٹری دینے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B7GCp_kBa5y/"]

اداکارہ یاسرا رضوی نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ خود معروف اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ اور رومی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں