
مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کے تمام مراحل مکمل ہوگئے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کردی ہے جب کہ صدر مملکت کے دستخط کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئیں ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ترامیم پر دستخط کے بعد وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔