جمعرات کو سال کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ

تندوتیزسائبیرین ہواؤں نے شہر کا رخ کرلیا ہے۔

تندوتیزسائبیرین ہواؤں نے شہر کا رخ کرلیا ہے۔

شہر کا پارہ مزید گرگیا جب کہ جمعرات کو رواں سال کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری ریکارڈہوا۔

ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والے نئے طاقتور مغربی سسٹم کی وجہ سے اتوار کی شام شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ تندوتیزسائبیرین ہواؤں نے شہر کا رخ کرلیا ہے۔

جمعرات کو شہرکا کم سے کم پارہ 7.5ڈگری ریکارڈ ہوا،جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ رہا،تاہم سردی کی شدت غیرمعمولی طور پر محسوس نہیں کی گئی جس کی وجہ ہواؤں کی رفتار میں کمی تھی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو سائبیرین(کوئٹہ)کی شمال مشرقی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہیں۔ جمعے کی سہ پہر سے تندوتیزہوائیں چلنے لگیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار45کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتورسلسلہ آج رات گئے ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا ، جس کے نتیجے میں دوروزہ تیزہواؤں کے علاوہ اتوارکی شام بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق شہر میں گذشتہ روز کم درجہ حرارت سے ماضی قریب کا کوئی ریکارڈ نہیں ٹوٹا کیونکہ جنوری 2014 میں شہرکا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 7 اور 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔
Load Next Story