ایران نے حملے کی دھمکی نہیں دی عرب امارات

جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ سراسر غلط ہیں، یو اے ای


APP January 10, 2020
جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ سراسر غلط ہیں، یو اے ای۔ فوٹو : فائل

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کو ایرانی حکومت نے کوئی دھمکی نہیں دی۔

دبئی حکام نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور ریاست دبئی کو ایران کی جانب سے حملوں کی دھمکیوں سے متعلق گشت کرنے والی رپورٹیں سراسر غلط ہیں، ایرانی حکومت کے کسی بھی ادارے نے ایسی کوئی دھمکی ریاست دبئی کو نہیں دی لہذا اس قسم کی افواہیں پھیلاتے وقت احتیاط اور باریک بینی سے کام لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔