پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

پاکستان میں گرہن کا آغاز کل 10اور 11جنوری کی درمیانی رات 10 بج کر 8 منٹ پر ہو گا۔


شبیر حسین January 10, 2020
پاکستان میں گرہن کا آغاز کل 10اور 11جنوری کی درمیانی رات 10 بج کر 8 منٹ پر ہو گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2020 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا۔

دنیا بھر میں سال2020 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا اور چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان میں گرہن کا آغاز کل 10اور 11جنوری کی درمیانی رات 10 بج کر 8 منٹ پر ہو گا، جو 11 جنوری کو رات 1 بج کر 10 منٹ پر عروج پر ہو گا ،11 جنوری کی صبح 2 بج کر 12منٹ پر چاند گرہن ختم ہو گا۔

واضح رہے کہ 2020 میں سورج و چاند کو 6 مرتبہ گرہن لگیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔