فیڈرر نے ٹینس میں مزید ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا
پابندی کا شکار ہونے والے وکٹر ٹروسکی کیلیے کسی ہمدردی کے اظہار سے گریز
راجر فیڈرر نے ٹینس میں مزید ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا،سوئس اسٹار نے پابندی کا شکار ہونے والے وکٹر ٹروسکی کیلیے کسی ہمدردی کے اظہار سے گریز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجر فیڈرر نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ میں محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے مناسب ٹیسٹ نہیں ہورہے، میرا دوران ایونٹ باسل یا پیرس میں کوئی ٹیسٹ نہیں لیا گیا،البتہ یہاں لندن میں پہلے میچ کے بعد ٹیسٹ ہوا، میں محسوس کرتا ہوں کہ مزید ٹیسٹ ضروری ہیں، 2003، 2004 میں میرے 25 ٹیسٹ ہوئے، اس کے بعد سے تعداد بتدریج کم ہوئی۔ فیڈرر نے کہاکہ گذشتہ برس بھی جب میں نے دبئی، روٹرڈیم اور انڈین ویلز میں فتح پائی تو اس دوران اور اس سے ایک برس قبل تینوں ایونٹس میں جیت پر میرا کوئی ٹیسٹ نہیں لیا گیا ، میرے خیال میں یہ ٹھیک نہیں ہے۔ فیڈرر نے عالمی نمبر2 نووک جوکووک کی جانب سے ہم وطن سرب پلیئر ٹروسکی کی پابندی پر بیان کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔
جوکووک نے ٹینس میں اینٹی ڈوپنگ پروگرام کو نقصان دہ قرار دیا تھا۔ ٹروسکی پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی اینٹی ڈوپنگ عدالت نے ابتدائی طور پر 18 ماہ کی پابندی لگائی جسے رواں ہفتے کے آغاز میں کم کرکے 12 ماہ کردیا گیا۔ جوکووک کا کہنا تھاکہ انھیں اینٹی ڈوپنگ سسٹم پر کوئی بھروسہ نہیں مگر فیڈرر نے مختلف رویہ اپنایا ہے، انھوں نے کہا کہ قوانین کو پڑھنا اور عمل کرنا ہر چیز انتہائی آسان ہے، مجھے یقین ہے کہ جب آپ سے نمونے کیلیے کہا جائے تو ایسا کرنا چاہیے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کو کتنا برا محسوس ہورہا ہے، اگلے دن ٹیسٹ کی میری نظر میں کوئی حیثیت نہیں کیونکہ ایک رات میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔