امریکا اسکواش فرحان زمان کو ہم وطن کوالیفائر سے شکست
حمزہ بخاری نے3-1 سے کامیابی سمیٹتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
امریکا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں سید حمزہ بخاری نے فرحان زمان کو اپ سیٹ شکست دیدی۔
پاکستان کے عاقب حنیف، شاہجہان خان اور طیب اسلم اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے، ثاقب یوسف کو ٹاپ سیڈ آسٹریلوی ریکس ہیڈرک نے ہرا دیا۔ امریکی ریاست ایری زونا میں جاری ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میں سیکنڈ سیڈ پاکستانی فرحان زمان کو ہم وطن کوالیفائر سید حمزہ بخاری نے3-1 سے قابو کیا، نوجوان پلیئر نے ابتدائی دونوں گیمز11-9 اور11-7 سے اپنے نام کیے، تیسرے میں فرحان نے کم بیک کرتے ہوئے 11-7 سے فتح پائی، چوتھے گیم میں حمزہ نے فرحان کو 11-6 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں پر ان کا مقابلہ کینیڈا کے نکولس سے ہوگا۔ عاقب حنیف نے کینیڈا کے اینڈریو سچنل کیخلاف یکطرفہ مقابلے میں3-0 سے کامیابی پائی،ان کی فتح کا اسکور 11-7,13-11 اور11-9 رہا،رائونڈ ایٹ میں انھیں روبرٹ ڈونر کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاکستان کے ایک اور کھلاڑی طیب اسلم بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے، ابتدائی رائونڈ میں جنوبی افریقہ کے کلنٹن لیو پہلے گیم میں11-5 سے شکست کے بعد انجری کی وجہ ریٹائر ہوگئے، امپائرز نے پاکستانی کھلاڑی کو فاتح قراردیدیا، کوارٹر فائنل میں ان کا سامنا ہم وطن شاہجہان خان سے ہوگا جو اپنے ابتدائی میچ میں کینیڈا کے ڈیوڈ لیٹو میو کو 3-1 سے زیر کرنے کے بعد فائنل ایٹ میں پہنچے، شاہجہان نے پہلا گیم11-7 سے اپنے نام کیا، دوسرے میں حریف کھلاڑی نے 11-3 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان پلیئر نے اگلے دونوں گیمز 11-8 اور 11-7 سے جیت لیے۔ ٹورنامنٹ میں شریک چھٹے پاکستانی کھلاڑی ثاقب یوسف کو سخت مقابلے کے بعد ٹاپ سیڈ آسٹریلوی ریکس ہیڈرک نے3-2 سے مات دی، ان کی فتح کا اسکور8-11,11-7 ، ,8-11 11-7 اور 11-4 رہا۔