پاکستان کا 78 رکنی دستہ اسپیشل اولمپکس ایشیا پیسیفک گیمز میں حصہ لے گا

7 روزہ ایونٹ آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں یکم سے7 دسمبر تک شیڈول ہے،دستے میں60کھلاڑی اورکوچز سمیت18آفیشلز شامل

ٹیم ان گیمز میں مردوں کے7اورخواتین کے5 کھیلوں میں شریک ہونگی ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کا78 رکنی دستہ پہلے اسپیشل اولمپکس ایشیا پیسیفک گیمز میں حصہ لے گا۔


یہ 7 روزہ ایونٹ آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں یکم سے7 دسمبر تک شیڈول ہے، دستے میں60کھلاڑی اورکوچز سمیت18آفیشلز شامل ہوں گے، انیس الرحمان(لاہور) پاکستانی دستہ کے چیف ڈی مشن ہوں گے جبکہ رونق لاکھانی( کراچی ) ڈپٹی چیف ڈی مشن کے فرائض انجام دیں گی،ایشیا پیسیفک کے32ممالک کے2ہزار سے زائد ذہنی پسماندہ کھلاڑی اور6سوسے زائدکوچز ان گیمزکے9 کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں، ان میں اکواٹکس(سوئمنگ)، ایتھلیٹکس،بیڈ منٹن، باسکٹ بال ،بوچی،فٹبال،ٹیبل ٹینس،کرکٹ اورٹین پن بولنگ شامل ہیں،پاکستان اسپیشل اولمپکس کے آفیشل سعید احمد کے مطابق ٹیم ان گیمز میں مردوں کے7اورخواتین کے5 کھیلوں میں شریک ہوگی،39مرد اور21خواتین پر مشتمل پاکستان کے 60کھلاڑیوں کی ضروری تربیت جاری اور گیمز میں بہتر نتائج کی توقع ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ عالمی مقابلوں میں شرکت کر کے شاندارنتائج دے چکا ہے،ملک بھر میں17 ہزارذہنی پسماندہ افراد اسپیشل اولمپکس پاکستان سے رجسٹرڈ ہیں۔
Load Next Story