سی این جی بھرنے کے دوران گاڑی میں دھماکے سے خاتون جاں بحق بچے زخمی

دھماکا اتنا زوردار تھا کہ افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


ویب ڈیسک January 10, 2020
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

چارسدہ روڈ پر گاڑی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

پشاورمیں چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں گیس بھری جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے میں کار میں سوار 3 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی افراد اور ریسکیو زرائع نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں