الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں میں بلدیاتی انتخابات پر ڈیڈلاک

24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود چیف سیکریٹریز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن نہیں پہنچائے جاسکے

24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود چیف سیکریٹریز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن نہیں پہنچائے جاسکے۔ فوٹو: فائل

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی تیاری میں الیکشن کمیشن کی معاونت سے صاف انکار اور قومی اسمبلی سے التوا کی قرارداد کے بعد الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کے درمیان 27 نومبر اور 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور انتظامات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے۔


24 گھنٹے آج پورے ہوگئے، چیف سیکریٹریز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن نہیں پہنچائے جاسکے ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے فیصلے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلیے غیر جماعتی بنیادوں کے لیے تیار کیا گیا ایکٹ جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے حکم کے بعد قابل عمل نہیں رہا۔
Load Next Story