حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی سفارتکاروں کے دورے کو مسترد کردیا

مودی سرکارغیرملکیوں کو مقبوضہ کشمیر کا منتخب دورے سے اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتی، بھارتی اپوزیشن


ویب ڈیسک January 10, 2020
تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیرتک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے، کانگریس 

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور حریت کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرملکی مندوبین کو منتخب دورے کرانے کے بجائے تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیرتک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے۔

حریت کانفرنس نے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سفارتکاروں کو منتخب دورہ کرواکر وادی کی صورتحال سے متعلق سچ نہیں چھپاسکتی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہتر ہے تو بھارتی حکومت سفیروں کو کشمیری عوام سے ملاقات کرنے کی اجازت دے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے غیرملکی افراد اور بھارتی سیاستدانوں پر مقبوضہ کشمیر کے دورے پر پابندی سے متعلق اپوزیشن نے بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دہرا معیار قرادیا۔

بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈی راجا نے کہا ہے کہ مودی سرکار بعض غیرملکی سفیروں کے پرتپاک استقبال کے ذریعے جموں وکشمیرمیں اپنے جرائم پرپردہ نہیں ڈال سکتی۔

کانگریسی رہنما جے رام رمیش نے مطالبہ کیا کہ غیرملکی مندوبین کو دورے کرانے کے بجائے تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیر تک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں