دفاع پاکستان کونسل کے ڈرون حملوں نیٹو سپلائی کیخلاف ملک گیر مظاہرے

لاہور، اسلام آباد،کراچی سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افرادسڑکوں پرنکل آئے،نیٹوسپلائی بندکی جائے،حافظ سعیدودیگر کاخطاب


Numaindgan Express November 09, 2013
ڈرون حملوں کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے پشاورمیں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر امریکی ڈرون حملوں اورنیٹو سپلائی کیخلاف ملک گیریوم احتجاج منایا گیا،اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، کراچی، حیدرآباداورکوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

نماز جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں جبکہ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ڈرون حملوں میں پاکستانیوں کے قتل عام کیخلاف اپنے شدیدجذبات کا اظہار کیا،دفاع کونسل کے مرکزی قائدین مولاناسمیع الحق، پروفیسرحافظ سعید،سید منور حسن، جنرل (ر)حمید گل ودیگرمقررین نے کہا کہنواز شریف ڈرون گرانے کا مظاہرہ دیکھ چکے،اب عملی طور پر ڈرون گرانے کے احکامات جاری کریں اور نیٹو سپلائی بندکی جائے،امریکا کو پیغام دیا جائے کہ ہم ڈرون حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے تیار ہیں۔

اسلام آبادمیں بڑا مظاہر ہ جامع مسجد قبا آئی ایٹ مرکزمیں امیرجماعۃ الدعوۃاسلام آباد شفیق الرحمن کی قیادت میں کیا گیا، مظاہرے سے خطاب میں شفیق الرحمن نے کہاکہ امریکا پاکستان کا اتحادی نہیں ہے بلکہ اس نے ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کیخلا ف غیراعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔



لاہور میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں حافظ سعید نے کہا کہ ڈرون حملے ہوں یا خودکش حملے دونوں کا نشانہ پاکستانی بنتے ہیں۔ ادھر جماعت اسلامی نے ڈرون حملوں کیخلاف نیٹوسپلائی روٹ رنگ روڈکوکوہاٹ چوک میں بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔

شرکاء نے ہاتھ اٹھا کرصوبائی اسمبلی کے نیٹوسپلائی بند کرنے کے قرارداد پروفاقی حکومت سے عملدرآمد یقینی بنانیکامطالبہ کرتے ہوئے 20 نومبرکی ڈیڈ لائن کے بعد صوبائی حکومت کے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں نیٹوسپلائی ازخود بندکرنے کیلیے لائحہ عمل طے کرنے کی دھمکی دی ہے،دھرنے کی وجہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس نے نیٹو کنٹینراورگاڑیاں جی ٹی روڈاور رنگ روڈ کے کنارے کھڑے کرنیکی ہدایت کی جس سے سپلائی منقطع ہوگئی اورسڑک کنارے کثیرتعدادمیں کنٹینرجمع ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں