اسلام قبول کرنے پرحمزہ علی عباسی کی روزی گیبریل کودعا

روزی گیبریل کے اسلام قبول کرنے کے فیصلے کو سراہنے والوں میں سابق اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک January 10, 2020
خدا آپ کوعارضی زندگی اور آنے والی ابدی زندگی میں طاقت، قناعت اوربرکت دے، حمزہ علی عباسی فوٹوسوشل میڈیا

RAWALPINDI: سابق اداکارحمزہ علی عباسی نے کینیڈین ولاگراورسیاح روزی گیبریل کواسلام قبول کرنے پردعا دی ہے۔

گزشتہ روزکینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح اوروی لاگرروزی گیبریل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرخوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات اورپاکستانی ثقافت سے متاثرہوکراسلام قبول کرلیا ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے زندگی کے مشکل وقت اور پاکستان میں گزارے گئے اچھے وقت کے بارے میں لوگوں کو بتایا اوریہ بھی بتایا کہ ان کے قبول اسلام میں پاکستان کا کیا کرداررہا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ روزی نے ہاتھوں میں قرآن پاک کو تھامے ہوئے اپنی تصاویر بھی شیئرکیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کینیڈین سیاح روزی گیبریل مسلمان ہوگئیں

روزی گیبریل کے اسلام قبول کرنے کی خبردیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ روزی کے اسلام قبول کرنے کے فیصلے کو سراہنے والوں میں سابق اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل تھے۔

حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پرروزی گیبریل کو دعا دیتے ہوئے اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماشاء اللہ، خدا آپ کوعارضی زندگی اورآنے والی ابدی زندگی میں طاقت، قناعت اوربرکت دے۔ اورآپ کو ان لوگوں میں سے بنائے جو لوگوں کو ایک دن اس حقیقت سے آگاہ کریں گے۔ ہم سب اپنے اعمالوں کے لیے قیامت کے دن جوابدہ ہوں گے۔



واضح رہے کہ روزی گیبریل ایک سال قبل پاکستان آئی تھیں اورموٹرسائیکل پر پاکستان کی خوبصورتی اورکلچرکے بارے میں دریافت کرنے نکل پڑی تھیں۔ انہوں نے اپنے وی لاگز کے ذریعے پاکستان کی خوبصورتی دنیا کو دکھائی اورایک پرامن پاکستان کی تصویر دنیا کے سامنے پیش کی۔

پاکستان آمد کے وقت روزی گیبریل کا کہنا تھا کہ یہاں آنے سے قبل ہرکسی نے مجھے کہا تھا کہ پاکستان بہت خطرناک ملک ہے اور ایک تنہا خاتون کا پاکستان میں اکیلے سفر کرنا صحیح نہیں ہے لیکن جب وہ پاکستان آئیں تو انہیں صرف محبت اور عاجزی ملی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B7F7JC-gmPR/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں