اورنج لائن کا کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی منظوری

وزیراعلی نے اصولی منظوری کے بعد معاملہ پنجاب کابینہ کو بھیج دیا

گزشتہ اعلی سطح کے اجلاس میں وزرا اور متعلقہ حکام نے کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویز دی تھی۔ فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اورنج لائن کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے 50 روپے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلی نے معاملہ پنجاب کابینہ کو بھی بھیج دیا ہے۔

گزشتہ اعلی سطح کے اجلاس میں وزرا اورمتعلقہ حکام نے کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویزدی تھی۔
Load Next Story