کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس کو حادثہ 3 افراد جاں بحق

حادثہ خضدار میں پیش آیا، مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی مزدہ سے ٹکراگئی

زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال خضدار منتقل کردیا ، ریسکیوذرائع فوٹو:فائل

خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب مسافر کوچ اور مزدہ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی کہ خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتارمزدہ سے ٹکراگئی۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوراً جائے وقوع پر پہنچےاور زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال خضدار منتقل کیا۔
Load Next Story