حکومت نے اپنے گودام سے 15 کلو ہیروئن مجھ پر ڈالی رانا ثناء اللہ

جن لوگوں نے مجھ پر ظلم کیا ان پراللہ کا قہر نازل ہو، رانا ثناء اللہ


ویب ڈیسک January 10, 2020
جن لوگوں نے مجھ پر ظلم کیا ان پراللہ کا قہر نازل ہو، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مجھ پر ظلم کیا ان پراللہ کا قہر نازل ہو۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 25 سالہ دور سیاست میں کبھی منشیات فروش سےتعلق ہو تومجھ پر قہر نازل ہو، الزام لگایا گیا مجھ سے منشیات برآمدگی کی فوٹیج موجود ہے،مجھے تھانے میں محبوس رکھا گیا اور تفتیشی افسر مجھ سے ملا تک نہیں، حکومت نے اپنے گودام سے 15 کلو ہیروئن ڈال کر مجھے عدالت میں پیش کیا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جیل میں شدید اذیت میں رکھا گیا، مجھ پر ظلم کا حکم دینے والوں پر اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہو، میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

حکومت کے اتحادی ارکان اسلم بھوتانی، خالد مگسی اور سائرہ بانو نے بھی رانا ثناءاللہ کے موقف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اس پر رانا ثناءاللہ نے جواب دیا زندہ آباد۔ اتحادی ارکان کی حمایت پرن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان ڈیسک بجاتے رہے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے رانا ثناءاللہ کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ رانا ثناء اللہ نے قران اٹھا کر تصویر کا ایک رخ پیش کیا، ان کی اپنی پارٹی ان پر قتل کے الزام لگاتے آئے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ان کے کہنے پر جن لوگوں کا قتل کیا گیا ان کے اہل خانہ کہاں جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں