کے پی کے حکومت کی سرکاری امور ڈیجیٹل کرنے کے لیے پالیسی تیار

جدید دور کا تقاضا ہے کہ تمام سرکاری امور ڈیجیٹل ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

جدید دور کا تقاضا ہے کہ تمام سرکاری امور ڈیجیٹل ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (فوٹو : فائل)

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری امور ڈیجیٹل کرنے کے لیے پالیسی تیار کرلی۔


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت حکومت کی ڈیجیٹائزیشن پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیف آف ڈیجیٹل پاکستان وژن کمپین تانیا ایدروس نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیجیٹائزیشن سے سرکاری امور بغیر پیپر کے ہوجائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے وقت کی بچت اور کارکردگی میں بھی بہتری آسکے گی جب کہ جدید دور کا تقاضا ہے کہ تمام سرکاری امور ڈیجیٹل ہوں۔
Load Next Story