نیب آرڈیننس پر اپوزیشن جماعتوں سے اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں فواد چوہدری

آرمی ایکٹ پر اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی


ویب ڈیسک January 10, 2020
آرمی ایکٹ پر اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی۔ فوٹو : فائل

LONDON: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پوچھنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کو جہاں رہنمائی دینی چاہیے وہاں نہیں دیتے جب کہ مدارس کے حالات پر اسلامی نظریاتی کونسل کو دیکھنا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں 6 میں سے 4 بل منظور ہوئے ہیں جب کہ آرمی ایکٹ پر بھی اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، نیب آرڈیننس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں شہبازشریف کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑ رہا ہے، ان کو واپس آ کر اپنے کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، ان کے خاندان نے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں جب کہ سنا ہے کہ (ن) لیگ والے خواجہ آصف کو میٹنگ میں بھی نہیں بٹھاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں