حکومت نے کرنل ر انعام الرحیم کی رہائی کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
کرنل (ر) انعام الرحیم کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ
حکومت نے لاپتہ افراد کے وکیل انعام الرحیم کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے مشترکہ طور پر لاہور ہائی راولپنڈی بینچ کے رہائی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی لاپتہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی گرفتاری کی تصدیق
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں، ہائی کورٹ کا رہائی کا فیصلہ خلاف قانون ہے، سپریم کورٹ انعام الرحیم کی رہائی کا فیصلہ معطل کرکے اپیل پر تفصیلی سماعت کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔