وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی جھگڑے کی ویڈیو وائرل

معمولی گاڑی لگنے پر حسان نیازی دوسری گاڑی سے چابی نکال کرڈرائیور کو گالیاں دیتے ہوئے دھمکیاں بھی دیں، ذرائع


ویب ڈیسک January 10, 2020
حسان نیازی معمولی گاڑی لگنے پر دوسری گاڑی سے چابی نکال کر گاڑی کو ٹھوکرے مارتے رہے۔ فوٹو:فائل

وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گاڑی ٹکرا گئی جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گاڑی ٹکرا گئی، گاڑی ٹکرانے پر حسان نیازی آگ بگولہ ہوگئے اور مخالف گاڑی کی چابی نکال کر ڈرائیور کو گالیاں دیتے رہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے گھر پر چھاپہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیاں ایک نجی کلب میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں ٹکرائیں جس پر وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی آپے سے باہر ہوگئے اور معمولی گاڑی لگنے پر دوسری گاڑی سے چابی نکال کر گاڑی کو ٹھوکرے مارتے رہے، دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو گالیاں دیتے ہوئے دھمکیاں بھی دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج

دوسری جانب حسان نیازی نے بیان دیا ہے کہ دوسری گاڑی کے ٹکرانے سے میری گاڑی کا بمپر ٹوٹ گیا جس پر میں گاڑی سے اتر کر دوسری گاڑی والے کے پاس گیا تو اس کے مالک نے مجھے دھکا دیا اور مجھے مکا مارا، میں نے صرف گاڑی سے چابی نکال کر متعلقہ نجی کلب کے گارڈ کو پکڑائی تاکہ گاڑی والا بھاگ نہ جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر پہلے بھی پی آئی سی لڑائی جھگڑے کا کیس چل رہا ہے، پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔

content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔