مودی وزیراعظم بنے تو ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں امریکی اہلکار

انتخابات کے نتائج جیسے بھی ہوں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ہم دنیاکی بڑی جمہوریت کے رہنما کے ساتھ مل کر کام کرینگے


پی پی آئی November 09, 2013
امریکا میں لوگوں کی اکثریت نریندر مودی کیخلاف نہیں ہے۔سینئر امریکی اہلکار۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امریکا نے کہاہے کہ نریندرمودی کے بھارتی وزیراعظم بننے پران کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلیے تیار ہیں۔

امریکی انتظامیہ کے سینئراہلکار نے کہاہے کہ اگر بھارت کے اگلے انتخابات میںبی جے پی نریندرمودی کو وزیر اعظم بنانے میںکامیاب ہوجاتی ہے توباہمی تعلقات بلاتعطل جاری رہیں گے۔ انتخابات کے نتائج جیسے بھی ہوں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ہم دنیاکی بڑی جمہوریت کے رہنما کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔ انھوں نے کہاکہ سابق بی جے پی حکومت کے ساتھ امریکاکے تعلقات بہت اچھے تھے۔ امریکااور بھارت کے تعلقات لا فانی اورشخصیات سے ماورا ہیں۔انھوں نے کہاکہ امریکا میں لوگوں کی اکثریت نریندر مودی کیخلاف نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں