اسرائیلی طیارے کی شام میں ایران اور عراقی تنصیبات پر بمباری 12 ہلاکتیں
بمباری میں 3 فوجی اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے
شام میں مبینہ طور پر اسرائیلی طیارے کی ایران اور عراق کی فوجی تنصیبات پر بمباری کے نتیجے میں 8 اہلکار، 4 شہری اور 2 عراقی حکام ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں عراقی سرحد کے نزدیک ایک طیارے نے بمباری کی، بمباری میں عراق اور ایران کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جو عراق اور ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروپس کے زیر استعمال تھا۔
یہ پڑھیں: یوکرین کا مسافر بردار طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا، امریکا
بمباری میں 8 فوجی اہلکار، شام میں کام کرنے والے 4 سماجی کارکنان اور 2 عراقی حکام کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اسلحہ ڈپو مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرائنی طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا شواہد موجود ہیں، جسٹن ٹروڈو
ادھر شام میں انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کی تنصیبات پر کیا گیا ہے جب کہ جنگ زدہ شام میں صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک برطانوی ادارے کے مطابق بمباری اسلحہ ڈپوز پر کی گئی۔
مزید پڑھیں: بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ
دوسری جانب عراقی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر اسرائیلی طیارے نے اسلحے اور میزائل سے لدے دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے تردید یا تائید نہیں کی گئی ہے۔ اسرائیل اس سے قبل بھی ایسے کئی حملے کرچکا ہے۔