شامی فوج نے دمشق کے نواحی قصبے سبینا پر دوبارہ قبضہ کرلیا

دارالحکومت کے جنوب میں موجود باغیوں کی رسد کا راستہ منقطع ہو گیا


AFP November 09, 2013
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی دمشق کے نواح میں زیابیہ اور بویدہ قصبوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ فوٹو: فائل

LONDON: شامی فوج نے دمشق کے نواح میں واقع قصبے سبینا پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے جو باغی جنگجوئوں کا اہم ٹھکانا تھا، اب دارالحکومت کے جنوب میں موجود باغیوں کی رسد کا راستہ منقطع ہو گیا ہے۔

برطانیہ میں اقوام متحدہ کے مبصر برائے انسانی حقوق رامی عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور دوسرے حکومت نواز مسلح گروپوں کی مدد سے 9 روز تک لڑائی کے بعد مذکورہ قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔ دریں اثناء شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی دمشق کے نواح میں زیابیہ اور بویدہ قصبوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں