عتیقہ اوڈھو کی اینٹی نارکوٹکس فورس کی وردی میں تصویر وائرل
اُمید ہے مداحوں کو میرا یہ کردار ضرور پسند آئے گا، عتیقہ اوڈھو
PESHAWAR:
اینٹی نارکوٹکس فورس کے لباس پہنی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
90ء کی دہائی میں ڈرامہ نگری میں قدم رکھنے والی عتیقہ اوڈھو آج بھی ڈرامہ سیریل ستارہ ور مہرالنساء کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی فنی کیریئر میں دشت، نجات اور انگار وادی جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا اور 2011ء میں نشر ہونے والا مقبول ترین ڈرامہ سیریل 'ہم سفر' میں عتیقہ اوڈھو کی اداکارہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
عتیقہ اوڈھو کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے اپنی یہ تصویر انسٹا گرام پر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے وردی زیب تن کرنے کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 'کہے دل جدھر' میری نئی آنے والی فلم ہے۔ اُمید ہےمداحوں کو میرا یہ کردار ضرور پسند آئے گا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B7IsUGXAiWI/"]
واضح رہے کہ 2011ء میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر عتیقہ اوڈھو کے سامان سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئی تھیں، جس پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا، عدالت عظمٰی ہی کے حکم پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جون 2011ء میں مقدمہ درج کیا تھا تاہم جب سے آج تک یہ کیس زیر التواء ہے۔