بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سندھ اور پنجاب کےکاغذات نامزدگی جاری

سندھ میں 8لاکھ جبکہ پنجاب کے لئے 50 لاکھ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا عمل جاری ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک November 09, 2013
پنجاب اور بلوچستان میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، ریٹرننگ افسران کی لسٹ بھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: الیکشن کمیشن نے اپنے سرکاری وب سائٹ پر سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جاری کردیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب میں طے شدہ تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، سندھ میں 8لاکھ جبکہ پنجاب کے لئے 50 لاکھ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا عمل جاری ہے اس کے علاوہ دونوں صوبوں کے لئے کاغذات نامزدگی فارم جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی فہرست بھیالیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں 27 نومبر اور پنجاب میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونا قرار پائے ہیں تاہم سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات 7 دسمبر کو کرانے کے درخواست دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں