ممبئی کا کرکٹ گراؤنڈ سانپوں کی آماجگاہ پکڑنے کیلیے ماہرین کا تقرر

حالیہ سیزن میں باندرا میں واقع اس گراؤنڈ میں سانپ اکثر نکل آتے ہیں، منتظمین


Sports Desk January 10, 2020
حالیہ سیزن میں باندرا میں واقع اس گراؤنڈ میں سانپ اکثر نکل آتے ہیں، منتظمین . فوٹو : سوشل میڈیا

ممبئی کا کرکٹ گراؤنڈ سانپوں کی آماجگاہ بن گیا ہے جنہیں پکڑنے کیلیے ماہرین کا تقرر کیا گیا ہے۔

ممبئی اور کرناٹکا کا گزشتہ دنوں اسپورٹس کمپلیکس منعقدہ میچ باؤنڈری لائن سے سانپ نکل آنے کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنا رہا، اس مقام پر رینگنے والے جانوروں کا نکلنا کوئی انہونی بات نہیں ہے، حکام نے اس مقصد کیلیے 2 افراد کو خصوصی طور پر مقرر کررکھا ہے، اس میں ایک اتل کامبلے نے گذشتہ دن دوران میچ 2 سانپ پکڑنے کے علاوہ آف دی فیلڈ بھی دو خطرناک سانپوں کو گرفت میں لے کر کھلاڑیوں کو مشکل سے بچالیا تھا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ حالیہ سیزن میں باندرا میں واقع اس گراؤنڈ میں سانپ اکثر نکل آتے ہیں، اس کی ایک وجہ میٹرو کے لیے جاری تعمیرات کام کو بھی قرار دیا جا رہا ہے، سانپ پکڑنے والے ماہرینگراؤنڈ کے قریب 2 شفٹوں میں موجود رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔