مشرف کو کوئی ریلیف نہیں دیا ان کی رہائی پراعتراض کرنیوالے عدالت سے رجوع کریں عابد شیرعلی

بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نج کاری شفاف طریقے سے کی جائے گی، وزیر مملکت برائے پانی وبجلی


ویب ڈیسک November 09, 2013
بجلی چوری کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیاگیا ہے،عابد شیرعلی فوٹو: فائل

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہناہے کہ حکومت نے پرویزمشرف کو کوئی ریلیف نہیں دیا اگرکسی کو ان کی رہائی پرکسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے دوسری جانب سرکلر ڈیٹ اور لائن لاسز بھی بڑھ رہے ہیں جبکہ واجبات کی وصولی کی شرح انتہائی کم ہے، اس وقت سالانہ لاسز 240ارب روپے کے لگ بھگ ہیں، بجلی چوری کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیاگیا ہے، انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف ہی پانی و بجلی کے وزیر ہیں، وہ ان کے استاد ہیں اور دونوں ٹیم ورک کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ملک میں بجلی بحران کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نج کاری شفاف طریقے سے کی جائے گی

وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ پرویزمشرف کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، ان کی رہائی عدالتی حکم کے تحت عمل میں آئی حکومت کی جانب سے انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ، اگر کسی کو پرویز مشرف کی رہائی پر پراعتراض ہے تو عدالتوں سے رجوع کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں